معروف گلو کار ابراہیم فیض کے سانگ ماما کی کامیابی کے بعدان دنوں ابراہیم فیض یورپ میں اپنے نئے پروجیکٹ،ہے کوئی مائی کا لعل کے ویڈیو پر کام کر رہے ہیں۔جس میں یورپین آرٹسٹ آپکو نظر آئیں گے۔اور یہ ویڈیو کسی بھی لحاظ سے بولی ووڈ پروجیکٹس سے کم نہیں ہو گا۔ویڈیو کی شوٹنگ یورپ کی مختلف لوکیشنز پر شروع ہو گئی ہے۔بہت جلد یہ ویڈیو مکمل ہو جائیگا اور پاکستان کی ایک نامور کمپنی سے ریلیز ہو گا۔ ابراہیم فیض نے میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ان کے ویڈیو ماما کو شائیقین نے دنیا بھر سے سراہا ہے۔جس سے مجھے حوصلہ ملا اور ہے کوئی مائی کا لعل کی صورت میں نیا ویڈیو جاری کیا جا رہا ہے۔جو مجھے امید ہے شائقین کو ضرور پسند آئیگا