• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جان ابراہم کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹیں غائب، مداح سوچ میں پڑ گئے

Dec 15, 2021

ممبئی (نمائندہ خصوصی) بالی ووڈ اداکار جان ابراہم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں۔ یہاں تک کہ انہوں نے اپنے اکاؤنٹ کی ڈسپلے پکچر (ڈی پی ) بھی ہٹا دی۔
جان ابراہم جنہیں انسٹاگرام پر 97 لاکھ لوگ فالو کرتے ہیں نے اپنی تصاویر ڈیلیٹ کیں تو لوگوں کو لگا کہ شاید ان کا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے تاہم بعد میں یہ بات سامنے آئی کہ اداکار نے خود یہ قدم اٹھایا ہے۔جان ابراہم کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ انہوں نے کیوں پوسٹیں ڈیلیٹ کی ہیں۔اداکار کے اکاؤنٹ سے ویڈیوز اور تصاویر ڈیلیٹ ہونے کے بعد ان کے مداح پریشان اور سوالات پوچھتے ہوئے نظر آئے۔