• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کترینہ کیف نے شادی کے بعد پہلی ڈش بناکر تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی

Dec 18, 2021

ممبئی (ویب ڈیسک) ڈیڑھ ہفتہ قبل اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ کترینہ کیف نے شادی کے بعد اپنے شوہر اور سسرالیوں کے لیے پہلی ڈش بناکر تصویر انسٹاگرام اسٹوری پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔
کترینہ کیف کی جانب سے شیئر کی جانے والی سٹوری میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے ہاتھ میں کانچ کی خوبصورت پلیٹ پکڑی ہوئی ہے جس میں سوجی کا حلوہ نظر آرہا ہے۔ تاہم بھاتی میڈیا میں اس میٹھی ڈش کو ’’شیرا‘‘ کہا جارہا ہے۔ کترینہ نے ’’شیرے‘‘ کی تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ’’میں نے بنایا‘‘۔
واضح رہے کہ راجستھان میں ایک نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل نے ریسپیشن کی تقریب جنوری میں ممبئی میں منعقدکرنے کی منصوبہ بندی کی ہے جس میں بالی ووڈ کے فنکاروں سمیت میڈیا کو بھی مدعو کیا جائے گا۔