اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) قومی فاسٹ باؤلر حارث رؤف کا انگلینڈ کی کاؤنٹی کرکٹ سے معاہدہ طے پاگیا ہے۔
کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق حارث رؤف کا انگلینڈ کے کاؤنٹی کرکٹ کلب یارکشائر سے معاہدہ طے پایا ہے۔حارث رؤف یارکشائر کی جانب سے 2022 کا سیزن کھیلیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کا سسیکس سے معاہدہ طے پایا تھا۔