• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

فائیو سٹار ہوٹل نے پاکستانی کھلاڑیوں کو کمرے خالی کرنے کا حکم دے دیا

Dec 23, 2021

کراچی (نمائندہ خصوصی) شہر قائد کےفائیو سٹار ہوٹل نے قائد اعظم ٹرافی کی فائنلسٹ ٹیموں خیبر پختونخوا اور ناردرن کی بکنگ ختم کردی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ہوٹل انتظامیہ نے ناردرن اور خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں کو رات تک ہوٹل چھوڑنے کا کہا تھا۔ ہوٹل انتطامیہ کا موقف ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بکنگ 22 تاریخ تک کی تھی جس کے باعث کھلاڑیوں کو مزید نہیں روک سکتے۔
دوسری جانب پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے دونوں ٹیموں کیلئے 30 دسمبر تک بکنگ کرائی تھی۔ کھلاڑیوں کیلئے متبادل ہوٹل کا بندوبست کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ خیبر پختونخوا اور ناردرن کے درمیان قائد اعظم ٹرافی کا فائنل 25 دسمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔