• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

لنکا پریمیئر لیگ فائنل، شعیب ملک کی ٹیم نے میدان مار لیا، پاکستانی کرکٹر اہم کارنامہ سرانجام دینے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

Dec 24, 2021

کولمبو(نمائندہ خصوصی) لنکا پریمیئر لیگ کے فائنل میچ میں جافنا کنگز نے گال گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔

گال گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 202 رنز کے تعاقب میں 178 رنز بناسکی۔ گال گلیڈی ایٹرز کی جانب سے گوناتھلکا 54 اورمینڈس 39 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔ جافنا کنگز کی جانب سے ہسارنگا اور ڈی سلوا نے دو ،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،شعیب ملک کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے مگر ہائی سکورنگ میچ میں انہوں نے تین اوورز میں صرف 12 رنز دئیے۔

جافنا کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 201 رنز بنائے تھے۔ جافنا کنگز کی جانب سے فرنینڈو 63 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔ شعیب ملک نے 11 گیندوں پر 23 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور محمد عامر کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔گال گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلنے والے پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ صرف 10 رنز بناسکے۔جافنا کنگز کے اوشکا فرنینڈو کو میچ اور ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
واضح رہے کہ شعیب ملک کی ٹی 20 ٹورنامنٹ میں یہ 14 ویں ٹرافی ہے۔وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والے واحد ایشیائی کھلاڑی ہیں۔