• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نیب کے والدین قتل کیس کا فیصلہ سنادیا

Oct 7, 2019

لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال کے والدین قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا،عدالت نے سزائے موت پانے والے تینوں ملزمان کو بری کردیا،بری ہونے والوں میں چیئرمین نیب کے بھائی نویداقبال بھی شامل ہیں،عدالت نے ناکافی شواہد کی بناپرملزمان کوبری کردیا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میںچیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کے والدین قتل کیس میں ملزموں کی اپیلوں پر سماعت ہوئی،ملزمان پر 2011 میں لین دین کے تنازع پرقتل کاالزام تھا ،وکیل اپیل کنندہ نے کہا کہ پولیس نے ملزمان کوشک کی بنیادپرگرفتارکیا،پولیس نے ملزمان کےخلاف ٹھوس شواہدپیش نہیں کیے،عدالت نے سزائے موت پانے والے تینوں ملزمان کو بری کردیا،بری ہونے والوں میں چیئرمین نیب کے بھائی نویداقبال بھی شامل ہیں،مقدمے میں دیگر 2 ملزمان عباس اورامین بھی بری ہوگئے،عدالت نے ناکافی شواہد کی بناپرملزمان کوبری کردیا ،جسٹس صداقت علی خان پرمشتمل 2 رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا ۔