• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے بہاول پور تا یزمان روڈ کا دورہ کیا

Dec 25, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے بہاول پور تا یزمان روڈ کا دورہ کیا۔انہوں نے سڑک کے میڈیم پر پیلکن کے پودے لگائے۔اس موقع پر ایکسئن ہائی ویز انجینئر فرخ ممتاز، ڈی ایف او فرید احمد موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بہاول پور تا یزمان روڈ کے اطراف اور میڈیم پر خوبصورت سدابہار پودے لگائے جائیں اور میڈیم کو سرسبز بنانے کے لئے گھاس بھی لگائی جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ پودوں کی دیکھ بھال اور باقاعدگی سے آبیاری پر خصوصی توجہ دی جائے۔