بہاولپور (نویداقبال چوہدری سے)گزشتہ روز آرمی پبلک سکول و کالج بہاولپور میں سائنس اور جغرافیہ کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ اس نمائش کے مہمان خصوصی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے شعبہ جغرافیہ کے چیرمین پروفیسر ڈاکٹر شیر محمد ملک تھے۔ انہوں نے وھاں بچوں کے بنائے ھوئے مختلف ماڈل کو دیکھا اور سراھا۔ انہوں نے اپنی تقریر میں بچوں کی کاوشوں کو سراھتے ھوئے ان کے لیئے نیک خواھشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بچے ھمارا روشن مستقبل ھیں آنے والا دور جدید ٹیکنالوجی کا آرہا ہے اور ہمیں اس سے پہلے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے اپنے ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلے سخت محنت کرنا ہوگی تاکے ہم ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں آگے جاسکیں ۔ بعد میں مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر شیر محمد ملک چیئرمین شعبہ جغرافیہ نے بچوں میں انعامات تقسیم کیئے۔اس سائنس اور جغرافیہ کی نمائش میں سینکڑوں طلبہ وطالبات نے تقریب میں شرکت کی ۔
بہاولپور : سائنس اور جغرافیہ کی نمائش کے موقع پر چیئرمین ماڈل کا معائنہ کرتے ہوئے
گزشتہ روز آرمی پبلک سکول و کالج بہاولپور میں سائنس اور جغرافیہ کی نمائش کا انعقاد کیا گیا
