• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

انشااللہ جلد ہی میاں محمدنوازشریف پاکستان واپس آئیں گے

Dec 25, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے) انشااللہ جلد ہی میاں محمدنوازشریف پاکستان واپس آئیں گے خانیوال ضمنی الیکشن میں بھی نوازشریف کے بیانیہ کی جیت ہوئی ہے ووٹ صرف اورصرف نوازشریف کے بیانیہ کودیاگیا کیونکہ عوام جانتی ہے کہ جب بھی ن لیگ کادورآئیگا ترقی کاسفرشروع ہوجائیگا ان خیالات کااظہار میاں بلیغ الرحمان ‘ڈاکٹررانامحمدطارق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا قائد اعظم محمد علی جناح اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے جنم دن کی مرکزی تقریب سابق وفاقی وزیر و مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن میاں محمد بلیغ الرحمن کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی جسمیں ڈاکٹر رانا طارق خان سٹی صدر مسلم لیگ ن و ٹکٹ ہولڈر بہاولپور پی پی 246 چیرمین کونسلرز پارٹی عہدیداران اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر سابق وفاقی وزیر و مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن میاں بلیغ الرحمن اور انکے ہمراہ ڈاکٹر رانا طارق خان چیرمین عہدیداران کارکنان مسلم لیگ ن نے قائدِ اعظم محمد علی جناح اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میاں بلیغ الرحمن نے کہا آج بانی پاکستان محمد علی جناح کا اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا جنم دن ہے انہوں نے کہا قائد اعظم بانی پاکستان ہیں اور میاں نواز شریف معمار پاکستان ہیں انہوں نے کہا قائد اعظم ایک عظیم جمہوریت پسند لیڈر تھے اسی طرح میاں نواز شریف نے بھی قائد اعظم محمد علی جناح کے فلسفے پر چلتے ہوئے حقیقی جمہوریت کی بحالی کے لئے گراں قدر قربانیاں دیں انہوں نے کہا میاں نواز شریف نے اس ملک کو ایٹمی طاقت بنایا اس ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لاکر کھڑا کردیا حالیہ حکمرانوں نے ترقی یافتہ پاکسان کا بیڑہ غرق کردیا مہنگائی آسمانوں سے باتوں کررہی ہے غریب کا چولہا بجھ چکا ہے انشااللہ وہ وقت دور نہیں جب دوبارہ سے میاں نواز شریف اس ملک کی باگ دوڑ سنبھالیں گے اور ملک کو ترقی یافتہ بنائیں گے اس موقع ڈاکٹر رانا طارق خان سٹی صدر و ٹکٹ ہولڈر مسلم لیگ ن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن دو عظیم لیڈران کی سالگرہ کا دن ہے انہوں کہا میاں نواز شریف نے اس نے ترقی یافتہ پاکستان کی بنیاد رکھی موٹر ویز ہسپتال تعلیمی درسگاہیں سی پیک جیسے بڑے منصوبے بنائیںجبکہ موجود حکومت بری طرح عام آدمی کو ریلیف دینے میں ناکام ہوگی ہے غریب بھوکا مررہا ہے انشااللہ جلد دوبارہ میاں نواز شریف پاکستان آکر ملک کی باگ دوڑ سنبھالیں گے تقریب میں میاں شاہد اقبال عمران معاذ جنرل سیکرٹری پی پی 245 زیشان شانی جنرل سیکرٹری پی پی 246مسلم لیگ ن سیکرٹری اطلاعات و نشریات سٹی فہیم حسن قریشی فرخ وسیم سیکرٹری اطلاعات و نشریات سٹی 246ن لیگ رانا عامر یعقوب یوتھ ونگ سیکرٹری اطلاعات راو رضوان رشید وسیم قریشی رانا حارث بابر راو رضوان رشید رانا ساجد اقبال جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن میٹرو پولیٹن کونسلرز چیرمین کارکنان اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی