• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان نے بھارتی وزیردفاع کاایف اے ٹی ایف سے متعلق بیان مستردکردیا

Oct 7, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان نے بھارتی وزیردفاع کاایف اے ٹی ایف سے متعلق بیان مستردکردیا،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیردفاع کاایف اے ٹی ایف سے متعلق بیان حقائق کے منافی ہے،ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت ایف اے ٹی ایف کوسیاسی مقاصد کیلئے استعمال کررہاہے، بھارت ایف اے ٹی ایف کی کارروائی پراثراندازہورہاہے،ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت ایشیا پیسفک گروپ میں معاون چیئرمین شپ کا غلط استعمال کررہا ہے ، پاکستان اس سلسلے میں تحفظات رکن ممالک کے سامنے رکھ چکا ہے ، ترجمان نے کہا کہ توقع ہے ارکان بھارت کی ان گمراہ کن سازشوں میں نہیں آئیں گے ،توقع ہے ارکان بھارت کی معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی کوششوں کو مستردکردینگے۔واضح رہے کہ بھارتی وزیردفاع نے پاکستان کے بلیک لسٹ ہونے کادعویٰ کیاتھا ۔