اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)قومی ادارہ برائے احتساب(نیب) کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کے لیے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے متعدد نام تجویر کیئے گئے ہیں،تاہم ابھی کسی نام پر اتفاق نہ ہوسکا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق اپوزیشن نے چار جبکہ حکومت نے تین نام تجویز کیے ہیں۔حکومت کی جانب سے سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، سیکریٹری مذہبی امور اعجاز جعفر اور سابق ڈی جی ایف آئی اے عملیش چوہدری کے نام چیئرمین نیب کے لئے تجویز کیے گئے ہیں۔مسلم لیگ (ن) نے ناصر محمود کھوسہ اور سلمان صدیق ،پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق سفارتکار جلیل عباس جیلانی اورجمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) نے جسٹس (ر)دوست محمد خان کا نام تجویز کیا ہے۔سٹیئرنگ کمیٹی چاروں ناموں میں سے ایک نام تجویز کرکے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بھیجے گی اور وہ یہ نام حکومت کو بھجوائیں گے۔
نئے چیئرمین نیب کے لیے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے تجویز کردہ نام سامنے آگئے
