• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایشز سیریز ملتوی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا

Dec 28, 2021

میلبورن(نمائندہ خصوصی) آسٹریلیا میں جاری ایشز سیریز کے ملتوی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق انگلینڈ ٹیم کے چار ممبران کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل 30 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔جن چار افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ان میں دو سٹاف ممبر اور دو افراد کا تعلق کھلاڑیوں کی فیملیز سے ہے۔انگلینڈ کے سٹار باؤلر جیمز اینڈرسن کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ تمام کھلاڑیوں کے پی سی آر ٹیسٹ منفی آئیں گے،اگر کھلاڑیوں کے ٹیسٹ منفی آتے ہیں تو سیریز جاری رکھنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔