• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سلمان خان نے فلم ’’ چک دے انڈیا‘‘ میں اداکاری سے انکار کیوں کیا تھا؟ پاکستانی شائقین بھی جواب جان کر حیران رہ جائیں گے

Dec 28, 2021

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان فلم انڈسٹری میں اپنے مقام کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی فلموں کا انتخاب سوج بوجھ کے ساتھ کرتے ہیں تاکہ مداح ان کے کام کو دیکھ کر مایوس نہ ہوں بلکہ خوب انجوائے کریں لیکن ان کا ماضی کی فلم ’’ چک دے انڈیا‘‘ سے متعلق کیا گیا فیصلہ درست ثابت نہیں ہوا کیونکہ ان کے انکار کے بعد یہ فلم شاہ رخ خان نے کی اور اس نے باکس آفس پر خوب راج کیا ۔

تفصیلات کے مطابق سلمان خان نے 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ چک دے انڈیا‘‘ میں اداکاری نہ کرنے کی وجہ پہلی مرتبہ ایک پرانے انٹرویو میں بیان کی جس کا کلپ ایک مرتبہ پھر سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہاہے اور صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہواہے ۔ان کا کہناتھاکہ مجھے فلم نہ کرنے کا افسوس نہیں ہے لیکن میں اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ اس کے بارے میں میرا فیصلہ غلط تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے چک دے انڈیا میں اداکاری نہ کرنے کی2 وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے فلم کے اختتامی سینز سے اختلاف تھا کہ اگر آپ شروعات میں پاکستان سے ہارتے ہیں تو آپ کو آخر میں پاکستان سے ہی جیتنا بھی چاہیے۔اس کے علاوہ بالی وڈ کے دبنگ خان کا کہنا تھا کہ مجھے فلم کے ٹائٹل(چک دے انڈیا) سے بھی مسئلہ تھا ، میرا خیال تھا کہ پروڈیوسرز اس میں انڈیا کا لفظ شامل نہ کرتے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے کہا کہ میں نے محسوس کیا کہ اس ٹائٹل سے پاکستان اور بنگلادیش میں ہمارے مداحوں کو برا لگے گا۔واضح رہے کہ چک دے انڈیا میں شاہ رخ خان نے ایک بھارتی ہاکی کھلاڑی اور پھر ویمنز ہاکی ٹیم کے کوچ کا کردار ادا کیا تھا جسے کافی پسند کیا گیا تھا اور فلم نے کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کیے تھے۔