ممبئی(نمائندہ خصوصی)بالی ووڈ کے نامور فلم ساز کرن جوہر نے بھاری معاوضہ مانگنے والے نئے اور کم تجربے کار اداکاروں کو کارکردگی دکھانے کا چیلنج دے دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم کمپینئین تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کرن جوہر نے انکشاف کیا کہ وہ نئے اور کم تجربے کار اداکاروں کے بڑھتے ہوئے معاوضوں سے تنگ آچکے ہیں۔انہوں نے مایوسی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اُن نئے اداکاروں نے اپنے معاوضوں میں اضافہ کیا جو اپنی گزشتہ فلم نہ چلنے یا ناکام ہونے کے حوالے سے خوب جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرانے اور منجھے ہوئے اداکاروں کے ساتھ معاہدے سمجھ آتے ہیں کیونکہ اُن کی فلمیں باکس آفس پر راج کرتی ہیں مگر نئے فنکار جب بیس سے تیس کروڑ روپے معاوضے کی بات کریں تو یہ بات میری سمجھ سے بالاتر ہوتی ہے۔کرن کا کہنا تھا کہ اگر کسی اداکار کو اتنا معاوضہ چاہیے تو وہ اپنی کارکردگی رپورٹ دکھائے اور خود کو باکس آفس پر کامیاب اداکار کے طور پر ثابت کرے، اس کے علاوہ کسی بھی وجہ سے اتنا زیادہ معاوضہ نہیں دیا جاسکتا۔
کرن جوہر نئے اداکاروں سے پریشان ، حیران کن وجہ بھی بتا دی
