( اسلام آباد ) قومی امن کمیٹی برائے بین المزاہب ھم آہنگی کے زیر اہتمام راولپنڈی آرٹس کونسل ہال میں پر وقار تقریب کا انعقاد ہوا _
تقریب میں معزز مہمانوں کو قومی امن کمیٹی کے حوالہ سے نمایاں کارکردگی پر قائد اعظم گولڈ میڈل اور تعریفی اسناد سے نوازہ گیا _
تقریب میں وزیر اعظم کی مشیر برائے گرین اینڈ کلین پاکستان ، رکن قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری محمکہ موسمیاتی تبدیلی رخسانہ نوید کی بطور چیف گیسٹ شرکت کی _ تقریب زیر صدارت علامہ پیر سید ایاز ظہیر ہاشمی چیئرمین قومی امن کمیٹی برائے بین المزاہب ھم آہنگی حکومت پاکستان ہوئی _ دیگر مہمانوں میں ڈپٹی اٹارنی جنرل ایڈوکیٹ ملک اسرار اللہ ، سیدہ نور الصباح ہاشمی چیئرپرسن قومی امن کمیٹی ،
چوہدری محمد اسرار خاں مرکزی چئیرمین پاکستان ذندہ باد موومنٹ ؛ مرکزی چئیرمین سیاسی امور پاکستان قومی امن کمیٹی براۓ بین المذاہب ہم آہنگی ؛مرکزی صدر پاکستان پریس کلب اسلام آباد ، ذاکر شاہ آفریدی مرکزی سنئیث وائس چیئرمین پاکستان زندہ باد موومنٹ ، محمد آصف خان مغل وائس چیئرمین پنجاب سیاسی امور قومی امن کمیٹی ، سابقہ سینیٹر فرزانہ کوثر ، ارم اسرار ہاشمی وائس چئیر پرسن قومی امن کمیٹی ، چوہدری محمد یونس سنئیر وائس چیئرمین تحریک تحفظ پاکستان ، مرزا فیصل زمان ،
عتیق خٹک ، نواز بیگ مشیر صدر آزاد کشمیر اور دیگر راہنماؤں نے خطاب کیا _ تقریب میں ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والوں اور میڈیا کے نمائندوں کی کثیر تعداد میں شرکت _ تقریب کے اختتام پر ملکی سالمیت اور پاکستان میں امن و عامہ کے حوالہ سے خصوصی دعا کی گئی _
قومی امن کمیٹی برائے بین المزاہب ھم آہنگی کے زیر اہتمام راولپنڈی آرٹس کونسل ہال میں پر وقار تقریب کا انعقاد ہوا _
