• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آسٹریلوی بلے باز سٹیوسمتھ لفٹ میں پھنس گئے ، کتنی دیر وہاں رہے؟ مداحوں سے بھی مدد مانگنا پڑگئی

Dec 31, 2021

سڈنی (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے ماسٹر بلے بازسٹیو سمتھ لفٹ میں پھنس گئے اور وکٹ پر گھنٹوں گزارنے والے بیٹر پر 55 منٹ بھاری پڑ گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مشکل گھڑی میں آسٹریلوی نائب کپتان کے ٹیم میٹ لے بوشین نے مدد کرنے کی کوشش کی لیکن رائیگاں گئی۔سمتھ نےاپنے فون سے سوشل میڈیا پر چاہنے والوں سے مدد بھی مانگی اور کہا کہ جب آپ لفٹ میں پھنس جاتے ہیں تو کیا کرتے ہیں؟ کسی کے پاس کوئی تجویز ہے کہ میں کیا کرسکتا ہوں؟ کیونکہ میں تھوڑی دیر کے لیے ہی یہاں رہ سکتا ہوں۔