• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بھارت نے لگاتار تیسری بار انڈر 19 ایشیا کپ جیت لیا

Jan 1, 2022

دبئی (ویب ڈیسک) نواں انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ بھارت نے 8 ویں بار جیت لیا۔
دبئی میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو شکست سے دو چار کیا اور لگاتار تیسری بار اور مجموعی طور پر 8ویں مرتبہ ٹرافی اپنے نام کرلی۔
بارش سے متاثرہ فائنل میں بھارت نےحریف سری لنکن ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔بارش کی وجہ سے سری لنکن اننگز کو 38 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا، جس نے 9 وکٹوں پر 106 رنز بنائے۔
بعدازاں بھارت کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 32 اوورز میں 102 رنز کا ہدف ملا جو اُس نے ایک وکٹ کے نقصان پر 21 اعشاریہ 2 اوورز میں حاصل کرلیا۔
بھارت نے سیمی فائنل میں بنگلادیش اور سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ پکی کی تھی۔انڈر 19 ایشیا کپ کی تاریخ میں سری لنکا نے پانچویں مرتبہ فائنل کھیلا ہے اور وہ ہر بار شکست سے دوچار ہوئی۔
بھارت نے سری لنکن ٹیم کو 1989، 2003، 2016، 2018 اور 2021 کے فائنل میں ہرایا۔