• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وزیراعظم عمران خان نے کس شہر میں کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کرنے کی منظوری دیدی ؟ بڑی خوشخبری

Jan 2, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کرنے کیلئے منظوری دیدی ۔
نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے ملاقات کی جس ‏میں پی ایس ایل سیزن اور کرکٹ کے مجموعی ڈھانچے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وزیراعظم نے اسلام آباد میں کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کی اصولی منظوری دے دی۔وزیراعظم نے چیئرمین پی سی بی کو سٹیڈیم کی جلد تعمیر کی ہدایت کی جب کہ رمیزراجہ نے ‏سٹیڈیم کی تعمیر 2025 تک مکمل کرنےکی یقین دہانی کروا دی۔