• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کا چیئر مین پی سی بی سے اختلاف سامنے آگیا

Jan 2, 2022

لاہور(نمائندہ خصوصی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے سفارش کی ہے کہ وہ غیر ملکی کوچز کو پاکستان کی ٹیم مینجمنٹ کا حصہ بنائیںلیکن رمیز راجہ نے اس رائے سے اختلاف ظاہر کردیا۔
رمیز نے پی سی بی کی جانب سے پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ بابر، رضوان اور ثقلین نے پاکستان سیٹ اپ میں بیرون ملک کوچ لانے کی سفارش کی تھی۔رمیز نے کہا کہ میں نے بابر، ثقلین، رضوان سے بات کی اور انہوں نے قومی ٹیم کے ڈریسنگ روم میں غیر ملکی کوچز کو شامل کرنے کی رائے دی۔انہوں نے کہا کہ لیکن اس پر میرا سوچنے کا طریقہ کافی کھلا ہے کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ مقامی لوگوں کو دور دوروں میں شامل ہونا چاہیے۔ آپ کو صرف بہترین ڈریسنگ روم کا ماحول بنانے کے لیے باقاعدہ کوچز کی ضرورت ہے۔پی سی بی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ مقصد یہ تھا کہ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی سیریز کے دوران زیادہ سے زیادہ تکنیکی کوچز کو شامل نہ کیا جائے۔رمیز راجہ نے کہا کہ میں یہ دیکھنا چاہتا تھا کہ کھلاڑی اپنی سوچ کے ساتھ اپنے پیروں پر کیسے کھڑے ہو سکتے ہیں، جب وہ مشکل حالات میں بغیر کسی سہارے کے کھڑے نہیں سکتے تو ان کی صلاحیتوں کا اندازہ نہیں ہو سکتا۔