لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور میں مسلم لیگ ن کے ممبر پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کی تصویر سامنے آ گئی ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ایم پی اے بلال یاسین پر جس مقام پر حملہ کیا گیا وہاں پر سیف سٹی اتھارٹی کا لگا کیمرہ خراب نکلا ، حملہ آوروں نےاپنے چہرے رومال سے چھپا رکھے تھے مگر کچھ دور جا کر انہوں نے چہرے سے رومال ہٹا دیے جس کے باعث ان کی تصاویر سامنے آگ ئیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ملزمان کی تصاویر نادرا کو بھجوا دی گئی ہیں جبکہ جلد گرفتاری کا امکان ہے ۔ دوسری جانب پولیس نے شاہدرہ تک 60 نجی ڈی وی آرز کی فوٹیجز حاصل کر لی ہیں ، دوران تفتیش علم ہوا ہے کہ حملے میں دیسی کی بجائے ترکش نائن ایم ایم کا پستول استعمال ہوا ہے ، پولیس تین اسلحہ ڈیلرز کو حراست میں لے کر تفتیش کر رہی ہے ۔
دوسری جانب بلال یاسین لاہور کے میو ہسپتال کے سرجیکل آئی سی یو میں زیر علاج ہیں ۔