• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈیرہ اسماعیل خان عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر اور تحصیل مئیر ڈیرہ کے امیدوار عمر خطاب شیرانی کے قاتل بیوی سمیت تین ملزمان گرفتار۔ ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا

Jan 3, 2022

ڈی پی او ڈیرہ نجم الحسنین لیاقت نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ پولیس نے عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر اور تحصیل مئیر ڈیرہ کے امیدوار عمر خطاب شیرانی کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ قتل کی واردات میں عمر خطاب کی تیسری بیوی ملوث ہے۔ تیسری بیوی انیتہ قاتلوں کی ساتھی نکلی۔ عمر خطاب شیرانی بلدیاتی انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار برائے سٹی مئیر تھے۔ عمر خطاب شیرانی کو بلدیاتی الیکشن سے ایک دن قبل قتل کیا گیا تھا۔ ڈی پی او نجم الحسنین لیاقت کہا کہ واقعہ میں ملوث بیوی سمیت تین افراد کو آلہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ عمر خطاب کا قتل سیاسی ہے نہ دہشت گردی کا عنصر ہے، خالصتاََ خوانگی واقعہ ہے۔ بیوی نے آپنے اشنا عبدالحکیم کے ساتھ مل کر یہ گھناؤنا کھیل کھیلاہے۔ تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے گہری تفتیش کے بعد ملزمان گرفتار