• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ملک میں آئے روز صحافیوں پر ہونے والے مختلف واقعات قابل مذمت ہیں

Jan 3, 2022

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)ملک میں آئے روز صحافیوں پر ہونے والے مختلف واقعات قابل مذمت ہیں۔صحافیوں کے تحفظ اور حقوق کے لئے زندگی وقف کر رکھی ہے۔صحافی معاشرے کی آنکھ کان کے ساتھ زبان بھی ہیں۔گذشتہ روز ایک نجی ریسٹورنٹ میں منعقد پاکستان گروپ آف جرنلسٹس ضلع بہاولپور کی تقریب حلف برداری کے موقع پر مرکزی صدر کاشف بشیر خان اور مرکزی جنرل سیکرٹری مہر عبد المتین نیاپنے خطابات میں کہا۔تفصیل کے مطابق مقامی نجی ریسٹورنٹ میں پاکستان گروپ آف جرنلسٹس ضلع بہاولپور 2022کی نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے خالد اقبال مڑل نے کیا۔مہمان خصوصی کاشف بشیر خان اور مہر عبد المتین تھے جبکہ صدارت ایس ایم لطیف شاہ نے کی اور سٹیج سیکرٹری کے فرائض معروف سرائیکی شاعر وصحافی دیوانہ بلوچ نے سر انجام دیئے۔صحافت کے تحفظ اور حقوق کے لئے مرکزی صدر کاشف بشیر خان۔مرکشی جنرل سیکرٹری مہر عبد المتین۔ضلعی صدر ایس ایم لطیف شاہ ۔معروف صحافی سہیل احمد پاشی۔آرٹس کونسل بہاولپور کے پروگرام آفیسر ملک ذکااللہ۔ڈویژنل صدر السید فلاحی تنظیم بہاولپور سید صابر علی شاہ۔معروف سماجی شخصیت سید تنصیر الحسن ترمذی نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں موجود بہاولپور کی سیاسی وسماجی وصحافتی شخصیات سید محمد علی ممبر کنٹونمنٹ بورڈ بہاولپور۔سید یامین بخاری ۔سید پیر حسنین شاہ۔غلام مصطفی ایڈووکیٹ۔سید اسماعیل بخاری۔سید خلیل احمد شاہ۔ندیم شاہ۔عبدالحمید شاہ۔عبدالرزاق راجہ۔سید منور حسین ۔عبدالوحید۔گلزار احمد نمبردار۔سید شریف شاہ سابق نائب ناظم۔سید جاوید شاہ۔سید طاہر رضا۔سید حنیف شاہ۔ملک شاہد چننڑ۔اکبر شاہ۔چوہدری جمیل ۔رانا منور علی۔سید صابر حسین شاہ۔سید نوید احمد۔اور قاضی محمد بخش نے نومنتخب کابینہ۔ضلعی صدر ایس ایم لطیف شاہ۔چیئرمین خالد اقبال۔وائس چیئرمین ملک محمد فیاض۔سینئر نائب صدر سلیم نواز بھٹی۔نائب صدر اول سعید احمد بھٹی۔نائب صدر دوم سجاد بھٹہ۔نائب صدر سوئم یاسر نائچ۔جنرل سیکرٹری ملک آصف سرمد۔ایڈیشنل سیکرٹری عابد بھٹی۔انفارمیشن سیکرٹری ملک حفیظ اللہ چننڑ۔فناس سیکرٹری ملک عباس کھر والہ۔افس سیکرٹری فیاض بلوچ۔تقریبات سیکرٹری خالد پرویز مغل۔چیئرمین مجلس عاملہ دیوانہ بلوچ۔وائس چیئرمین سمیرا خان۔ممبران مجلس عاملہ محمد عنصر کھر والہ رئیس محمد اجمل۔اور نرکس پروین کو مبارکباد دی