• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

دنیا میں پٹرول کی قیمت کم جبکہ پاکستان میں زیادہ ہو رہی ہے ، شاہد خاقان عباسی

Jan 4, 2022

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں پٹرول کی قیمت کم ہوئی جبکہ پاکستان میں یہ بڑھی ہے ۔

شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ پاکستان گزشتہ تین سال سے بد ترین مہنگائی کی لپیٹ میں ہے ، آپ کو مسلم لیگ ن کے پانچ سالہ دور حکومت میں کوئی کرپشن ملی ، اگر ملی ہے تو ٹی وی کیمروں کے سامنے ہماری تفتیش کریں ، ہم نے بڑے زعم والے دیکھے ہیں لیکن فتح حق کی ہوگی ، ہزاروں لوگ جیلوں میں پڑے ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ٓج پورا ملک منی بجٹ کا انتظار کر رہا ہے ، وزیر خزانہ کہتے ہیں کہ عوام پر صرف دو ارب روپے کے ٹیکس لگائے ہیں ، آئی ایم ایف سے کیا ڈیل ہوئی کوئی جواب نہیں ہے ۔