سڈنی (نمائندہ خصوصی) ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کا آغاز آج سے ہوگا۔ چوتھا ٹیسٹ میچ سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ میزبان آسٹریلیا کو سیریز میں تین ،صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ نے سڈنی ٹیسٹ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم میں کپتان جوئے روٹ، حسیب احمد، زیک کرولی، ڈیوڈ میلان، بین سٹوکس، جونی بیئر سٹو، جوس بٹلر، جیک لیچ، جیمز اینڈرسن اور سٹورٹ براڈ شامل ہیں۔