• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بارش کے موسم میں میونسپل کارپوریشن کا عملہ نکاسی آب کے لئے مصروف عمل رہا۔

Jan 5, 2022

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)بارش کے موسم میں میونسپل کارپوریشن کا عملہ نکاسی آب کے لئے مصروف عمل رہا۔ عوام کو سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کے حل کے لئے مشکل حالات میں بھی کاوشیں جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار چیف سینیٹری انسپکٹر ملک ریاض نے نکاسی آب کے حوالہ سے شہر بھر کے مختلف علاقوں کا معائنہ کرنے کے بعد کیا۔ ملک ریاض نے کہا کہ چیف آ فیسر میونسپل کارپوریشن ملک نصراللہ کی ہدایت پر بارش کے موسم میں عملہ کو ہائی الرٹ کیا اور شہر بھر میں جہاں جہاں نکاسی آب اور سیوریج کے مسائل کے حل کو یقینی بنایا گیا۔اس حوالہ سے محمد اطہر، سینیٹری سپروائزر یونین کونسل 5 اور دیگر عملہ سخت موسم، سخت سردی اور مشکل حالات میں بھی عوامی مسائل کے حل میں مصروفِ عمل رہے۔ عوامی وسماجی حلقوں نے چیف آ فیسر ملک نصراللہ، چیف سینیٹری انسپکٹر ملک ریاض، اور ادارہ کے دیگر ملازمین کی کارکردگی کو سراہا۔