تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ کی زیر صدارت ڈیرہ پولیس کلب میں ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، اس میٹنگ میں ایڈیشنل ایس پی ڈیرہ جاوید خان، ایس پی انویسٹیگیشن اسلم خان خٹک سمیت تمام سرکل کے ایس ڈی پی اوز اور تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز و تفتیشی افسران نے شرکت کی،
🔸ضلعی پولیس سربراہ نے تمام تھانہ جات کی کارکردگی کا فردا فردا بغور جائزہ لیا، بعض ایس اوز کی کارکردگی تسلی بخش پاکر ویلڈن اور شاباش دی بلکہ بعض ایس ایچ اوز کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا۔
🔸ضلعی پولیس سربراہ نے تمام ایس ایچ اوز کو اپنے تھانہ جات کی حدود میں بینک، سکول،ہسپتال اور مارکیٹ میں کیمروں کی تنصیب اور کارکردگی کو یقینی بنانے ،ان کو باقاعدگی سے چیک کرنے کے حوالے سے سے ہدایات جاری کیں،
🔸اس کے علاوہ ضلعی پولیس سربراہ نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرنے اور ایف آئی آر کے فوری اندراج کے بارے میں احکامات جاری کیے،
🔸ضلعی پولیس سربراہ نے اپنے علاقہ حدود میں ناکہ بندی پوائینٹس کو باقاعدگی سے چیک کرنے اور سیکورٹی صورتحال کو بہتر سے بہتر بنانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
🔸ضلعی پولیس سربراہ نے تمام پولیس اہلکاروں کو عوام کے ساتھ شائستگی کے ساتھ پیش آنے سمیت عوام اور پولیس کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے بات چیت کی، جس کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان باہمی اعتماد کو فروغ دینا اور مل کر معاشرے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف یک بستہ ہو کر کاروائی کرنا ہے۔
🔸اسطرح ضلعی پولیس سربراہ نے معاشرے میں امن و امان کو برقرار رکھنے،جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاتفریق کارروائی کرنے کی ہدایت کی اور تمام ایس ایچ اوز کو مجرمان اشتہاری، منشیات اسمگلنگ، اور منشیات فروشی کی روک تھام کے حوالے سے کاروائی بارے بھی سخت ہدایت جاری کیں،
🔸ضلعی پولیس سربراہ نے تمام تفتیشی افسران کو مقدمات کی تفتیش کو میرٹ پر کرنے اور واقعے میں ملوث کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایات جاری کیں۔
ترجمان ڈیرہ اسماعیل خان پولیس۔
ضلعی پولیس سربراہ کی زیر صدارت ڈیرہ پولیس کلب میں ماہانہ کرائم کا انعقاد،تمام تھانہ جات کی کارکردگی کا فردا فردا بغور جائزہ
