• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

الیکشن کمیشن نے پنجاب کی انتظامی حدود منجمد کر دیں

Jan 7, 2022

لاہور (نمائندہ خصوصی) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی حلقہ بندیوں کیلئے الیکشن کمیشن نے پنجاب کی انتظامی حدود منجمد کر دیں ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پنجاب الیکشن کمیشن نے پنجاب کے تمام اضلاع کی انتظامی حدود کو منجمد کر دیا ہے ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندیوں میں شامل افسران کے تبادلوں پر پابندی کر دی گئی ہے ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انتظامہ حدود حلقہ بندیوں تک منجمد رہیں گی ۔

دوسری جانب نجی ٹی وی دنیا نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات ای وی ایم سے کرانے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے بلدیاتی انتخابات اور صوبہ میں حلقہ بندیوں سے متعلق غور کیا گیا، اجلا س میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2021 کے اہم نکات پر بریفنگ دی ، جس پر الیکشن کمیشن نے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے کرانے پر رضا مندی ظاہر کر دی۔