• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

’’ن لیگ سے دوستیاں چلتی رہیں گی اور ۔۔‘‘ جہانگیر ترین کی ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی بیٹی کی شادی میں شرکت، بڑا اعلان کر دیا

Jan 8, 2022

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ سعدرفیق میرے بھائی ہیں اور اکھٹے فیملی میں رہ چکے ہیں ، ن لیگ سے دوستیاں پرانی ہیں اور ایسے ہی چلتی رہیں گی۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق جہانگیر ترین نے ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی بیٹی کی شادی میں شرکت کی ، جس نے صحافیوں کی توجہ اپنی جانب مرکوز کر لی اور شادی میں شریک دیگر مہمان بھی اس پر حیران دکھائی دیئے ۔

شادی کی تقریب کے دوران ایک صحافی نے جہانگیر ترین سے سوال کیا کہ کیا جہانگیر ترین کا جہاز ن لیگ کی طرف جا سکتا ہے ؟ جس پر تحریک انصاف کے ناراض رہنما نے جواب دیا کہ جہاز تو کسی بھی جانب جاسکتا ہے ، خواجہ سعد رفیق میرے بھائی ہیں اور اکھٹے فیملی میں رہ چکے ہیں ،ن لیگ سے دوستیاں پرانی ہیں اور ایسے ہی چلتی رہیں گی ۔
شادی کی تقریب میں ن لیگ کے رہنما اور سابق سپیکر اسمبلی ایاز صادق بھی شریک تھے ، انہوں نے مسکرا کر صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ جہانگیر ترین سے وجہ پوچھیں وہ ن لیگ میں شمولیت کے سوال پر مسکراتے رہے ہیں ۔ ‘‘ ایاز صادق نے بات کو آگے بڑھایا اور خود ہی جواب دیتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین ہو ں یا کوئی اور ، پی ٹی آئی کا رہنما عمران خان کے علاوہ سب مسکرا ہی رہے ہیں ۔