• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

’عرفان خان کو ہمیشہ یہ ڈر لگا رہتا تھا کہ میں انہیں چھوڑ کر چلی جاﺅں گی‘بالی ووڈادکار کی سالگرہ کے موقع پر بیوہ کی باتوں نے مداحوں کو سوگوار کردیا

Jan 9, 2022

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکار عرفان خان کینسر میں مبتلا ہو کر 29اپریل 2020ءکو دنیا سے رخصت ہو گئے تھے۔ گزشتہ روز 7جنوری کو ان کی 55ویں سالگرہ تھی۔ اس موقع پر ان کی اہلیہ ستاپا سکدر نے ان کے متعلق کچھ ایسی یادیں تازہ کیں کہ مداحوں کو ایک بار پھر سوگوار کر دیا۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق ستاپا سکدر نے بتایا کہ ”عرفان خان کو ہمیشہ یہ ڈر لگا رہتا تھا کہ میں انہیں چھوڑ کر چلی جاﺅں گی۔“

ستاپا نے کہا کہ ”عرفان میرے بغیر زندگی کا تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔ ہماری شادی کو ایک مدت گزرنے کے بعد بھی انہیں لگتا تھا کہ میں ان سے اکتا کر انہیں چھوڑ دوں گی۔ “ ستاپا کا کہنا تھا کہ شادی کے آغاز میں ہم دونوں میں بہت خامیاں تھیں لیکن بالآخر خامیوں پر ہماری محبت غالب آئی۔ عرفان خان نے کبھی مجھے محسوس نہیں ہونے دیا کہ وہ خاص ہیں کیونکہ وہ جانتے تھے کہ میں خاص ہوں۔“

رپورٹ کے مطابق ستاپا سکدر مصنف اور فلم ڈائیلاگ رائٹر ہیں اور کئی کامیاب بالی ووڈ فلموں کے مکالمے لکھ چکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ”زندگی کے آخری دنوں میں عرفان خان کو اپنی نہیں بلکہ میری فکر ستاتی رہتی تھی۔ “واضح رہے کہ عرفان خان اور ستاپا سکدر کی ملاقات نیشنل سکول آف ڈرامہ میں ہوئی تھی جہاں دونوں زیرتعلیم رہے اور وہ 1995ءمیں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔