• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان کیخلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں سری لنکن ٹیم کا سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترنے کا انکشاف، وجہ بھی سامنے آگئی

Oct 8, 2019

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جا رہے ہیں دوسرے ٹی ٹونٹی میں مہمان کھلاڑی سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے۔دنیا نیوز کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے دوسرا ٹی ٹونٹی میچ قذافی سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سے قبل مہمان ٹیم کے کھلاڑی سری وزیر کھیل ہیرن فرنینڈو کے والد کے انتقال کی وجہ سے آج بازو پر سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ کھیلے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے وزیر کھیل ہرین فرنینڈو کے والد نہال فرنینڈو انتقال کر گئے تھے، نہال فرنینڈو کی عمر 69 برس تھی۔ اور کچھ روز علالت کے باعث پرائیویٹ ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ جن کی آخری رسومات کل بروز منگل کو سری لنکن ٹیم کے مطابق دوپہر تین بجے ادا کی جائے گی۔