• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کترینہ کی شادی میں مدعو نہ کرنے پر سلمان کے بہنوئی نے بھی خاموشی توڑ دی

Jan 15, 2022

ممبئی (ویب ڈیسک) کترینہ کیف اور وکی کوشل گزشتہ ماہ 9 دسمبر کو راجھستان میں ایک شاہانہ تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے لیکن سلمان خان کے خاندان کو دعوت نہ دیئے جانے پر اب سلو میاں کے بہنوئی آیوش شرما نے اس بارے میں بات کی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آیوش نے کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہمارے لیے کترینہ ایک بہت ہی پیاری دوست ہیں ، ہم سب ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں، کترینہ کا سلمان خان کو شادی پر مدعو نہ کرنا ان کا ذاتی فیصلہ تھا اور اس میں کوئی بڑی بات نہیں ہے، شادی کا دن کترینہ اور وکی کیلئے ایک خاص موقع تھا جسے اچھے سے گزارنے کا ان کو حق تھا۔

آیوش شرما نے مزید کہا کہ ہمارا سارا خاندان خوش ہے کہ کترینہ نے شادی کرلی جبکہ وہ ہمیشہ ایک خاندان کے طور پر ہمارے قریب رہیں گی اور ہم صرف اس بات پر خوش ہیں کہ وہ خوش ہیں۔