• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

معروف گلوکارہ لتا منگیشکر کیلئے ڈاکٹروں نے دعاوں کی اپیل کر دی

Jan 16, 2022

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) کورونا سے متاثر ہونے والی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کے ڈاکٹرز نے دعاؤں کی اپیل کردی ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 92 سالہ لیجنڈری کلوگارہ گزشتہ ہفتے سے ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں۔ہفتے کے روز اُن کے معالج نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لتا منگیشکر کی طبیعت میں کوئی بہتری نہیں اس لیے انہیں آئی سی یو میں ڈاکٹرز کی زیر نگرانی رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے اُن کی صحت یابی کے لیے دعا کررہے ہیں۔ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ لتا منگیشکر کو کورونا کے ساتھ نمونیا کی تشخیص بھی ہوئی ہے، عمر اور صحت کی وجہ سے انہیں آئی سی یو میں رکھنا بہت ضروری ہے۔

واضح رہے کہ لتا منگیشکر کو 11 جنوری کو کورونا مثبت آنے اور طبیعت بگڑنے کے سبب ممبئی کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹرز نے صحت کو دیکھتے ہوئے انہیں آئی سی یو میں داخل کرلیا۔