ننکانہ صاحب پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122کے زیر اہتمام نیشنل ڈزاسٹر ڈے کے حوالے سے ہاکی اسٹیڈیم ننکانہ صاحب میں آگاہی سیمینار، ریلی،ریسکیو سروسز کا عملی مظاہرہ اور فلیگ مارچ کیا گیا جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے کی۔
آگاہی ریلی کچہری پھاٹک سے شروع ہو کر ہاکی سٹیڈیم میں اختتام پذیر ہوئی۔ جس میںریسکیو 1122کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آ فیسر محمد اکرم پنوار،ریسکیو سیفٹی آفیسرز(محمد شاہد،عمران شہزاد) ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شکیل،ڈسٹرکٹ اسکاﺅٹس آفیسر مرزاسلیم، دیگر سرکاری اداروںریسکیو 1122،ایجوکیشن ،سول ڈیفنس،ہیلتھ اوربلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ساتھ طلبا ءکی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ طلباءنے ڈزاسٹر ڈے کے متعلق آگاہی پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے واک کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے بہتر کوارڈینیشن کے ساتھ کسی بھی قدرتی سانحہ سے نبرد آزما ہونے کے لئے تیار ہیں ریسکیو1122نے فرضی مشقوں کا عملی مظاہرہ کیاجس کو متعلقہ اداروں کے سربراہان اور لوگوں کی بڑی تعداد نے دیکھا اور ریسکیورز کے کام کو سراہا۔ اختتام پر 2005کے زلزلہ میں شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا گیااور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔
رپورٹ بیورو چیف
شمع وقاص رحمانی
ننکانہ صاحب