• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اداکارہ حنا الطاف کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی

Jan 23, 2022

کراچی (نمائندہ خصوصی) پاکستانی اداکارہ حنا الطاف کے والد انتقال کرگئے۔ انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں اداکارہ نے مداحوں کے ساتھ یہ افسوسناک خبر شیئر کی۔ حنا الطاف نے کہا “میں جس مضبوط ترین شخص کو جانتی ہوں وہ میرے والد تھے جو انتقال کرگئے ہیں، برائے مہربانی انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔اداکارہ کے والد کے انتقال کی خبر پر پاکستانی شوبز ستاروں اور مداحوں کی جانب سے اظہارِ افسوس کے پیغامات اور مرحوم کی مغفرت کی دعائیں کی جا رہی ہیں۔