• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

موجودہ سال میں کپاس کی 8.5ملین بیل کی ریکار ڈ پیداوار حکومت کی کسان دوست پالیسیوں کا حصہ ہے۔

Jan 25, 2022

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورانجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا ہے کہ موجودہ سال میں کپاس کی 8.5ملین بیل کی ریکار ڈ پیداوار حکومت کی کسان دوست پالیسیوں کا حصہ ہے۔ ریڈیو پاکستان کے کنٹرولرنیوز پنجاب سجاد پرویز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاٹن کی 8ملین بیل برآمدات میں 8ملین ڈالر اضافے کا باعث بنتے ہیں جو یقینا ٹیکسٹائل کی صنعت اور ملکی معیشت کے لیے نیک شگون ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس کا شعبہ کپاس کی نئی اقسام کی پیداوار میں نمایاں کام سرانجام دے رہا ہے۔ اس وقت ملک میں کپاس کی کاشت کے 40فیصد رقبے پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی ہی کپاس کی اقسام کاشت کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی طرف سے متعارف کی گئی کپاس کی اقسام موسمی تبدیلیوں، زمین کے مسائل، اور مختلف قسم کے وائرس کے دفاع میں انتہائی موثر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ سال اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کپاس کی مزید اقسام متعارف کرائی گی جو زیادہ پیداوار اور کارکردگی کی حامل ہوں گی اور ملک کی زرعی معیشت کی بحالی میں نمایاں کردار کی حامل ہوں گی۔