• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نیشنل پریس کلب نوشہروفیروز کا جنرل باڈی اجلاس سینئر صحافی مولا بخش مشوری کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں نیشنل پریس کلب نئے سال 2022 کی نئی باڈی سال 2022 کے لئیے متفقہ رائے سے منتخب کی گئی

Jan 26, 2022

نوشہروفیروز
نیشنل پریس کلب نوشہروفیروز کا جنرل باڈی اجلاس سینئر صحافی مولا بخش مشوری کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں نیشنل پریس کلب نئے سال 2022 کی نئی باڈی سال 2022 کے لئیے متفقہ رائے سے منتخب کی گئی جس میں صدر ایم ظفر تگر، سینئر نائب صدر ضمیر حسین لنڈ، نائب صدر شاہد خانزادہ، نائب صدر ماجد علی تگر، نائب صدر نشاہ شیخ، جنرل سیکریٹری امتیاز علی سومرو، جوائنٹ جنرل سیکریٹری افضل علی منگی، جوائنٹ ڈپٹی سیکریٹری شاھد کھوکر، خزانچی شیر علی مشوری، انفارمیشن سیکرٹری ثناء اللہ عباسی، آفیس سیکریٹری عادل عباسی ایگزیکٹو ممبران میں نعمان چنہ، امان اللہ قریشی، شیراز کھوکھر، فدا حسین مری، ذوالفقار علی چنہ، عبداللہ تگر، میر اعجاز تگر، زبیر منگی، غزالہ شیخ منتخب قرار پائے نوشہروفیروز کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نیشنل پریس کلب نوشہروفیروز میں دو خواتین کو عہدے دئیے گئے ہیں اس موقع پر منتخب ہونے والے صدر ایم ظفر تگر اور دیگر نے خطاب میں کہا کہ ہم اپنے صحافی بھائیوں کے مسائل انکے حل کے لئیے ہر ممکن جدوجہد کریں گے خواتین ممبران نے کہا کہ صحافت کے شعبے میں بہنوں کو آگے آکر اپنے علاقے اور خواتین کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنا ہوگی خواتین ممبران نے نیشنل پریس کلب کے صدر اور پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں بہت خوشی ہے کہ ہم نیشنل پریس کلب نوشہروفیروز میں ممبر شپ دی گئی ہے