بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب شعیب اقبال سید نے بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاول پور میں ADP کے تحت جاری دو ترقیاتی منصوبوں کا اچانک معائنہ کیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بہاول وکٹوریہ ہسپتال اور پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج بھی موجود تھے۔ شعبہ صحت میں جاری ان ترقیاتی منصوبہ جات میں ایک ارب سترہ کروڑ روپے کی لاگت سے تھیلے سیمیا یونٹ و بون میروٹرانسپلانٹ سنٹر کی اپ گریڈیشن اور53کروڑ روپے کی لاگت سے نیورو سرجری ڈیپارٹمنٹ کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ شامل ہے اور اس اپ گریڈیشن سے خریدی جانے والی جدید مشینری کی بدولت نیورو سرجری ڈیپارٹمنٹ پاکستان کا دوسرا اور دنیا کا آٹھواں جدید سنٹر ہوگا۔