• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

قومی خواتین کرکٹ سکواڈ 9 فروری کو نیوزی لینڈ روانہ ہوگا

Jan 26, 2022

کراچی(غلام مصطفے عزیز)۔قومی خواتین کرکٹ سکواڈ 9 فروری کی صبح نیوزی لینڈ روانہ ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے بدھ کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سکواڈ میں بسمہ معروف (کپتان)، ندا ڈار (نائب کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، غلام فاطمہ، جویریہ خان، منیبہ علی، ناہیدہ خان، نشرہ سندھو، عمیمہ سہیل، سدرہ امین اور سدرہ نواز(وکٹ کیپر) شامل ہیں جبکہ ٹریولنگ ریزرو میں ارم جاوید، نجیہ علوی (وکٹ کیپر)اور طوبہ حسن کو شامل کیا گیا ہے۔ اسی طرح سپورٹ اسٹاف میں عائشہ جلیل(ٹیم منیجر)، ڈیوڈ ہیمپ (ہیڈ کوچ)، ارشد خان (اسسٹنٹ کوچ)، کامران حسین (اسسٹنٹ کوچ)، صبور احمد (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ)، زبیر احمد (ویڈیو اینالسٹ)، احسن افتخار ناگی (میڈیا اینڈ ڈیجیٹل کنٹنٹ مینیجر)اور رفعت گل (فزیو تھراپسٹ) شامل ہیں۔ آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2022 میں پاکستان 6 مارچ کو اوول، ترنگا میں بھارت کے خلاف میچ کھیلا گا جبکہ8 مارچ کوبے اوول، ترنگا میں آسٹریلیا ،11 مارچ کو بے اوول، ترنگا میں جنوبی افریقہ،14 مارچ کو سیڈون پارک ہملٹن میں بنگلہ دیش،21 مارچ کو سیڈون پارک، ہملٹن میں ویسٹ انڈیز،24 مارچ کو ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں انگلینڈ، 26 مارچ کوہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈکے خلاف کھیلے گا۔