• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جمعیت علماء پاکستان بہاول پورکے زیراہتمام 17 وین تاجدارصداقت کانفرنس کاانعقاد’

Jan 28, 2022

بہاول پور( نویداقبال چوہدری سے ) جمعیت علماء پاکستان بہاول پورکے زیراہتمام 17 وین تاجدارصداقت کانفرنس کاانعقاد’ کانفرنس مرکزی جامع مسجدرحمانیہ سیٹ لائٹ ٹائون میں منعقدہوئی 22 جمادی الثانی حضرت سیدناصدیق اکبرکے یوم وصال کے حوالے سے علماء مشائخ نے آ پ کی خدمات ‘طرزحکمرانی ‘سادگی اورآپ کے سچے عشق رسول پر روشنی ڈالی اس موقع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین علامہ قاضی غلام ابوبکرنے کہاکہ غلبہ اسلام کے لئے آپ کی خدمات کوہمیشہ یادرکھاجائیگا آپ کی سادگی اورطرز حکمرانی پوری امت کے لئے مشعل راہ ہے ضلعی صدر جے یوپی علامہ غلام مصطفی شاہ ایڈوکیٹ ‘ضلعی ناظم اعلی جے یوپی علامہ پیرذوالفقاراحمد نقشبندی نے کہاکہ حضر ت ابوبکر صدیق نے جھوٹے مدعیان نبوت کذابوں کے خلاف اعلان جہاد کیا اور1400 صحابہ کرام نے جام شہادت نوش کرکے عقیدہ ختم نبوت کاتحفظ کیا مفتی محمدکاشف مفتی مطلوب احمدسعیدی نے کہاکہ پاکستان کی بقاء نفاذ نظام مصطفی اور خلفاء راشدین کے طرز حکمرانی میں نے علامہ فضل الرحمان عادل’ مولانافیاض قاسم فاروقی نے کہا کہ حضرت ابوبکر صدیق نے ایک مزدور کے برابر وظیفہ مقررکرکے عظیم مثال قائم کی میزبان کانفرنس مولاناقاری محمدہاشم رضاقادری’ پروفیسر نورالسلام صدیقی نے کہاکہ خلیفہ اول کی شان میں ہرسال کانفرنس کااہتمام کرنابہت بڑی سعادت ہے آخر میں پیرمحمدخالدلطیف نے عالم اسلام اورپاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعاکروائی اورلنگرتقسیم کیاگیا