• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

مسرت حنیف وومن ہاکی ٹرافی کا شاندار آغاز ہوگیا

Oct 9, 2019

کراچی(غلام مصطفے عزیز ) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن (کے ایچ اے) کے زیراہتمام مسرت حنیف وومن ہاکی ٹرافی کا شاندار آغاز ہوگیا۔ افتتاحی میچ میں اولمپیئن رانا مجاہد الیون نے اولمپیئن دانش کلیم الیون کو سنسنی خیز میچ میں صفر کے مقابلہ میں ایک گول سے شکست دے دی۔ میچ کے مہمان خصوصی معروف ٹی وی سٹار سلیم آفریدی تھے۔ لیجنڈ اولمپین حنیف خان کی اہلیہ مرحومہ کی یاد میں مسرت حنیف وومن ہاکی ٹرافی کا افتتاح کردیا گیا۔ اولمپین حنیف خان- ڈاکٹر جنید علی شاہ سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونے والی ایک پروقار تقریب میں مہمان خصوصی معروف ٹی وی سٹار سلیم آفریدی نے ایونٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ کے ایچ اے وومن ونگ کی پیٹرن عاصمہ علی شاہ، ناہید فاطمہ، اولمپین حنیف خان، سیکرٹری کے ایچ اے حیدر حسین، گلفراز خان، ڈاکٹر ایس اے ماجد سمیت کے ایچ اے کے دیگر عہدیداران موجود تھے۔ میچ کا آغاز جارحانہ کھیل سے ہوا۔ دونوں تموں کی جانب سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا گیا اور ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر شاندار حملے کئے گئے۔ میچ کے آخری کواٹر میں کنول اعجاز نے پینلٹی کارنر پر گول کرکے اولمپین رانا مجاہد الیون کو فتح سے ہمکنار کیا۔ اولمپین دانش کلیم الیون جواباً کوئی گول نہ کرسکی۔ معزز مہمانان گرامی کا کھلاڑیوں اور آفیشلز سے تعارف بھی کرایا گیا۔