• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پشاور زلمی کے غیر ملکی اور ملکی کرکٹر زلمی ثقافتی کٹ کے مداح ہوگئے

Jan 30, 2022

کراچی۔28جنوری (غلام مصطفے عزیز)کویٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ سے قبل نیشنل اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کے موقع پر انگلینڈسے تعلق رکھنے والے ٹام کوہلر کیڈمورنے کہا کہ وہ پاکستان آنے سے قبل ہی نئی ثقافتی زلمی کٹ دیکھ کر متاثر ہوئے تھے اور اب اسے پہن کر اچھا لگ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا قومی پھول اور پشاور کے مشہور مقامات کی تصاویر کٹ پر خوبصورت لگ رہی ہیں، اور یہ کٹ بہترین ہے۔حسین طلعت اور سلمان ارشاد نے بھی ثقافی کٹ کی تعریف کی ۔کوئٹہ کے خلاف میچ سے قبل پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے بھرپور ٹریننگ کی۔ پشاور زلمی کے بیٹنگ کوچ ہاشم آملہ نے بھی ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا ۔