بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے ) بہاول پورصوبہ الائنس کاقیام عمل میں لایاگیا بہاول پورصوبہ کی بحالی کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے ان خیالات کااظہار آسیہ کامل نے گذشتہ روز بہاول پورصوبہ کے حوالہ سے مختلف تنظیموں کے اجلاس سے اپنی رہائشگاہ پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مدحت کامل ‘آسیہ کامل’ قاری مونسل بلوچ’ اکرم انصاری’ فرخندہ شیخ’ڈاکٹرعبدالرحمان ناصر’ حاجی اللہ بچایا’ عقیل الرحمان ملک ‘محمدماجدگلزار’ سیدعاصم اختر’نے شریک تھے اس موقع پر اجلاس میں متفقہ طورپر بہاول پورصوبہ کی تحریک کوازسرنومنظم ومتحرک کرنے پراتفاق کیاگیا اورفیصلہ کیاگیا کہ 9 فروری کوبحالی صوبہ بہاول پورکے لئے قربانیاں دینے والے وہ تمام افراد جوکہ اب اس دنیا میں نہیں رہے اور وہ جوکہ اب بھی اس جدوجہدکاحصہ ہیں کوخراج تحسین پیش کرنے کے لئے پریس کلب بہاول پورمیں تقریب کاانعقاد کیاجائیگا اس موقع پر محمدنوازناجی’ ہمایوں گلزار نے بزریعہ ٹیلی فون اجلاس میں شرکت کی اوراپنی حمایت کااعادہ کیا اس موقع پربہاول پورصوبہ الائنس کی کورکمیٹی کے ممبران کومنتخب کیاگیا جس کے مطابق کورکمیٹی ممبران میں سیدمجیدہاشمی بہاول پورصوبہ محاذ’ محمدنوازناجی چیف ایگزیکٹو تحریک بحالی صوبہ بہاول پور ‘محمداکرم انصاری مرکزی رہنما تحریک بحالی صوبہ بہاول پور’ قاری مونس بلوچ مرکزی رہنما متحدہ تحریک بحالی صوبہ بہاول پور’ ہماریوں گلزار مرکزی رہنما متحدہ محاذبہاول پور’ملک عقیل الرحمان مرکزی رہنما متحدہ محاذ بہاول پور’ ڈاکٹرمدحت کامل مرکزی رہنما بہاول پورصوبہ الائنس’ آسیہ کامل مرکزی رہنما بہاول پورصوبہ الائنس’ فرخندہ شیخ مرکزی رہنما بہاول پورصوبہ الائنس ‘ ڈاکٹرعبدالرحمان ناصر مرکزی رہنما بہاول پورصوبہ الائنس شامل ہیں