• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پی ایس ایل 7،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فاتح میں نسیم شاہ کی 5 وکٹیں، احسان کی نصف سینچری

Jan 30, 2022

کراچی۔ 29 جنوری، (غلام مصطفے عزیز)،پاکستان کے ٹین ایج فاسٹ بولر نسیم شاہ نے 5 وکٹیں حاصل کرکے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پی ایس ایل 7 کے چوتھے میچ میں کراچی کنگز کے خلاف 8 وکٹوں کی فتح سے ہمکنار کیا، گلیڈی ایٹرز نے 25 گیندوں قبل 114 رنز بناکر ہدف حاصل کیا،پلئیر آف دی میچ نسیم شاہ کو قرار دیا گیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہفتہ کی رات کو کھیلے جانے والے لوسکورنگ میچ میں نسیم شاہ نے کراچی کنگز کی طاقتور بیٹنگ لائن اپ کو تباہ کرکے صرف 113 رنز پر ڈھیر کردیا۔کراچی کنگز کے 113 رنز کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مطلوبہ ہدف 15.5 ویں اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ اوپنر احسان علی جنہوں نے کل اپنی ٹیم کے افتتاحی میچ میں 73 رنز بنائے تھے، ایک بار پھر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے43 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے57 ناٹ آئوٹ رنزبنائے۔کپتان سرفرازاحمدبھی 9 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے 16 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔۔ ول سمڈ جنہوں نے پہلے میچ میں 97 رنز کی خوبصورت اننگز کھیلی تھی، 30 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔اس سے پہلے کنگز نے کنگز نے17.3 اوررز میں 113 رنز بنائے تھے۔ کپتان بابراعظم نے جدوجہد کرتے ہوئے 29 گیندوں پر 32 رنز بنائے جس میں 4 چوکے شامل تھے جبکہ عماد وسیم نے 9ویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے 22 گیندوں پر 26 رنز بنائے جس میں 2 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔عامریامین نے 10 گیندوں پر 20 رنز بنائے جس میں 2 بلند چھکے بھی شامل تھے۔ شرجیل خان 10،جوکلارک 2، ٹوم لیمن بوائے 3 لوئس گریگری 5 رنز بناکر آئوٹ ہوئے جبکہ محمدنبی پہلی گیند پر صفر پر آئوٹ ہوگئے۔