• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اگر جج اپنے بیوی بچوں کے اثاثوں کا ذمہ دار نہیں تو سیاستدان کا احتساب کیسے ممکن ہے؟، فواد چودھری

Jan 30, 2022

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ فروغ نسیم کا اٹھایا گیا سوال اہمیت کا حامل ہے کہ اگر جج اپنے بیوی بچوں کے اثاثوں کا ذمہ دار نہیں تو سیاستدان کا احتساب کیسے ممکن ہے ؟۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ نئے چیف جسٹس کو حلف لینے کے بعد اس چیلنج کا سامنا ہوگا ، عدلیہ کو عالمی درجہ بندی میں اپنی تیزی سے گرتی ساکھ کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے ۔