کراچی (نمائندہ خصوصی)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) سیون میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔
پہلا میچ دن آڑھائی بجے پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ میں کھیلا جائے گا۔دوسرا میچ رات ساڑھے 7 بجے لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
کراچی کنگز کی ٹیم اپنے دونوں ابتدائی جبکہ لاہور قلندرز اپنا پہلا میچ ہارچکی ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کا یہ پہلا میچ ہوگا جبکہ پشاور زلمی نے اپنے پہلے میچ میں فتح حاصل کی تھی۔