بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے) کمشنر بہاول پور ڈویژن کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات بہاول پور کی جانب سے محکمہ تحفظ ماحول پنجاب کی لیبارٹری سے بہاول پور کا ایئر کوالٹی انڈیکس چیک کروایا گیا ہے۔ محکمہ تحفظ ماحول پنجاب کی لیبارٹری کے نتائج کے مطابق بہاول پور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 90 ہے۔ بہاول پورکا ایئر کوالٹی انڈیکس گرین زون میں ہے اور صحت کے حوالہ سے بہاول پور موزوں شہر ہے۔