• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سیکریٹری سپیشلائزہیلتھ کیئرجنوبی پنجاب نادرچٹھہ کی فرنزک میڈیس ڈیپارٹمنٹ میں اختتامی تقریب میں شرکت

Jan 31, 2022

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے) سیکریٹری سپیشلائزہیلتھ کیئرجنوبی پنجاب نادرچٹھہ کی فرنزک میڈیس ڈیپارٹمنٹ میں اختتامی تقریب میں شرکت ‘ کامیاب ہونے والے ٹرینی ڈاکٹرز میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے تفصیل کے مطابق نادر چٹھہ سیکریٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب نے قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور کا دورہ کیا جس میں انہوں نے فرنزک میڈیسن ڈیپارٹمنٹ میں جاری میڈیکولیگل ٹریننگ کے حوالے سے منعقدہ اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر ہیڈ آف فرنزک ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر طلحہ نعیم نے سیکریٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب کو فریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ ٹریننگ گزشتہ ایک ماہ سے جاری ہے جو کہ موڈیولر سسٹم پر مبنی ہے اور ہر موڈیول کے اختتام پر ٹرینی ڈاکٹرز سے ان کے ہیلتھ سینٹر سے متعلقہ میڈیکولیگل کیسز کے اوپر رئیل ٹائم ٹیسٹ لئے جاتے ہیں جو کے میڈیکل کے شعبہ میں ٹریننگ کروانے کا ایک جدید ترین طریقہ ہے۔ اس موقع پر سیکریٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کا کہنا تھا کہ بلا شبہ قائد اعظم میڈیکل کالج میں میڈیکولیگل ٹریننگ پہ بہت توجہ دی جارہی ہے اور اس کے آنے والے دنوں میں مثبت نتائج نکلیں گے۔ انہوں نے کامیاب ہونے والے ٹرینی ڈاکٹرز میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے اور مختلف معاون شعبہ جات جنھوں نے اس تدریسی عمل میں تعاون کیا، جن میں فرنزک لیبارٹری اور پراسیکیوشن شامل ہیں، میں تعریفی شیلڈز تقسیم کیں۔بعد ازاں پرنسپل آفس میں میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے سیکٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر میڈیکل ایجوکیشن جنوبی پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت کا مشن ہے کے عوام کو صحت کی سہولیات ان دہلیز تک پہنچائی جائیں۔ جس کا عملی مظاہرہ جنوبی پنجاب میں ایک الگ سپیشلائز ہیلتھ کئیر کے سیکریٹیریٹ کا قیام اور بی وی ایچ کے لئے الگ سیکشن افسر کا تقرر شامل ہیں تاکہ بہاولپور کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جاسکیں۔ پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر نیاز مقصود نے نادر چٹھہ کو سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کا پہلا سیکریٹری بننے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی آمد اور تعاون کی یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔