• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پال اسٹرلنگ کی جگہ لیام ڈاسن اسلام آباد یونائیٹڈکا حصہ ہوں گے

Jan 31, 2022

کراچی۔31جنوری (غلام مصطفے عزیز):آئرش اوپنر پال اسٹرلنگ کی جگہ انگلینڈ کے آلرائونڈر لیام ڈاسن اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکواڈ میں شامل ہوجائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) سے پیر کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ کی فرنچائزڈ اسلام آباد یونائیٹڈ کے پلیئر پال اسٹرلنگ نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے 7 فروری کے بعد ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا حصہ نہیں ہوں گے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے جزوی متبادل کھلاڑی کے نام کی منظوری دے دی ہے۔