• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا یا نہیں؟ وزیراعظم نے فیصلہ سنادیا

Feb 1, 2022

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری موخر کردی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے مطابق وزیراعظم نےپٹرول 11اورڈیزل 14روپےبڑھانےکی سمری منظورنہیں کی، وزیراعظم نےکہادنیابھرمیں بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے تیل مہنگاہورہاہے۔

واضح رہے کہ اوگر کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری وزیراعظم کو بھجوائی گئی تھی۔ سمری میں پٹرول کی قیمت میں 10 روپے 27 پیسے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافہ کی سفارش کی گئی ہے۔